سابق وزیراعظم نواز شریف کا آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ سے گریز

آصف زرداری کے بیان کا پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں ،ْمریم اور نگزیب کا جواب

منگل 23 اکتوبر 2018 17:35

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ سے گریز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ سے گریز کیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو صحافیوں نے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سالق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس سوال کا جواب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب دیں گی۔ مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔صحافی نے پوچھا کہ آصف زرداری آپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں کیا آپ بھی ملیں گی ۔ نواز شریف نے کہا کہ اس سوال کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی۔ مریم اورنگزیب نے جواب کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں