سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی

منگل 23 اکتوبر 2018 18:14

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے التواء کی درخواست دائر کی معاون وکیل نے بتایا کہ اختر شاہ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے ،ْعدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں زر ضمانت کی واپسی کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے ،ْسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل کیس سے بری ہوگئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں