یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے تمام مطالبات قبول ہیں ،ْنعیم الحق

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جسے حکومت نے رد کیا ہو ،ْ معاون خصوصی وزیر اعظم

منگل 23 اکتوبر 2018 18:45

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے تمام مطالبات قبول ہیں ،ْنعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے تمام مطالبات قبول ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جسے حکومت نے رد کیا ہو۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کچھ تخریب کار عناصر ملازمین کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں، یہی دونوں جماعتیں ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں کارپوریشن میں لوٹ مار کی۔

انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کو رپورٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاہ کاریوں سے بھری پڑی ہے، دونوں جماعتیں آج بھی کارپوریشن ملازمین کا مستقبل تاریک کرنے کیلئے کوشش کررہی ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ ان جماعتوں کی ہمدردیاں ملازمین سے نہیں بلکہ یہ اپنی لوٹ مار بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں، حکومت ملازمین کے حقوق کا ہر حدتک تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین شرپسندوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں