چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ 27 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے

جسٹس اظہر من اللہ کا نا م بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا

منگل 23 اکتوبر 2018 19:26

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ 27 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ 27 نومبر کو ریٹائر ہو جائے گے 4 جون 2011 کو فاضل چیف جسٹس محمد انور کاسی کو زمہ داریاں سونپی گئیں جوڈیشنل کمیشن آف پاکستان یکم نومبر کو آئندہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی تقرری کا اعلان کریں گے ۔ فاضل جسٹس اظہر من اللہ کا نا م بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی کا تعلق بلوچستان سے ہے ان کا تعلق کاسی قبیلے سے ہے جن کا شمار بلوچستان کے بزنس اور پڑھے لکھے خاندانوں سے کیا جاتا ہے آپ 28 نومبر 1956 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم تعمیر نو سکول کوئٹہ سے حاصل کی 1975 میں گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا، وکالت اور اکنامکس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1982 میں انور خان کاسی نے باقائدہ وکالت کے پیشہ کو جوائن کیا۔ بطور سمول جج احتساب کو رٹ جج ، انٹی کرپشن جج، ممبر انڈسٹریل کمیشن میں بھی فرائض منفی سرانجام دیتے رہے گزشتہ ماہ علالت کے بعد شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علان رہے ، عدلیہ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ سے سنہری حروف میںلکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں