نواز شریف غیر رسمی گفتگو سے بھی گریزاں، مکمل چپ کا روزہ رکھ لیا

آصف زرداری سے ملاقات سے متعلق سوال مریم اورنگزیب کی طرف موڑ دیا

منگل 23 اکتوبر 2018 19:26

نواز شریف غیر رسمی گفتگو سے بھی گریزاں، مکمل چپ کا روزہ رکھ لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف غیر رسمی گفتگو سے بھی گریزاں، مکمل چپ کا روزہ رکھ لیا ، احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان سے صحافیوں کی جانب سے جب ان سے پوچھا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری نے آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور ملاقات کے خواہاں ہیں اس پر کیا کہیں گے انہوں نے کمرہ عدالت میں موجود سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف اشارہ کر کے کہا اس کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی جب ان سے پوچھا گیا کہ ملکی سیاست میں اس وقت ارتعاش پیدا ہوا ہے اور یہ ارتعاش مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی ملاقات کے بعد ہوا ہے اس پر کیا کہیں گی ایک بار پھر انہوں نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب دیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کو پارٹی کی سطح پردیکھا جا رہا ہے اور مکمل مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،ملکی معیشت خطرناک حد تک گر چکی ہے ملک بچانے کی خاطر اگر سب پارٹیاں متحد ہو جائیں تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں