چیئرمین سینیٹ سے بیت المال کے ایم ڈی کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی

منگل اکتوبر 20:24

چیئرمین سینیٹ سے بیت المال کے ایم ڈی کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے ملاقات کی ،بیت المال کے ایم ڈی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بیت المال غریب اور محروم طبقات کی مددمیں پیش پیش ہے ۔

(جاری ہے)

اور بڑی تعداد میں مستحق افراد کو علاج معالجے اور بہبود کی سہولت فراہم ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بیت المال کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور یہ ادارہ ایسے طبقات کیلئے سہارا بنا ہوا ہے جن کے پاس علاج معالجے کیلئے معاشی وسائل کی کمی ہوتی ہے ۔ انہوںنے بیت المال کے ایم ڈی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ بیت المال کے ایم ڈی نے چیئرمین سینیٹ کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments