بیگم نصرت بھٹو آخری دم تک پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جدو جہد کرتی رہیںسلیم مانڈوی والا

منگل 23 اکتوبر 2018 21:27

بیگم نصرت بھٹو  آخری دم تک پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جدو جہد کرتی رہیںسلیم مانڈوی والا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے سب کچھ قربان کردیا تھا وہ آخری دم تک پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جدو جہد کرتی رہیںبیگم نصرت بھٹو کی زندگی مسلسل اور انتھک جدو جہد سے عبارت رہی ہین انہوں نے جمہوریت کے لیے اپنا پورا خاندان قربان کردیاسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو غیر جمہوری قوتوں کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہیںن اور سیاسی میدان میں با ہمت خاتون ہونے کی مثال قائم کی آج پاکستانی عوام بیگم نصرت بھٹو کے جذبے اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

۔ ۔۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں