وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیرصدارت گزشتہ حج کے انتظامات کے تنقیدی جائزے کیلئے پوسٹ حج اجلاس
حجاج کرام کی جسمانی تندرستی و صحت، نظم و ضبط اور مناسکِ حج کے حوالے سے تربیت پر بھرپور توجہ دی جانی چاہیے، چند مشکلات کے باوجود حج 2018 اچھا رہا تاہم اسے مزید بہتر بنائیں گے، حجاج کرام کی سعودی عرب روانگی اور وطن واپسی کیلئے اوپن سکائی پالیسی کی کوشش کریں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری
منگل 23 اکتوبر 2018 21:56
(جاری ہے)
اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو منظم انداز میں استعمال کیا جائے۔
چند مشکلات کے باوجود حج 2018 اچھا رہا تاہم اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ حجاج کرام کی سعودی عرب روانگی اور وطن واپسی کیلئے اوپن سکائی پالیسی کی کوشش کریں گے تاکہ شاہین ایئر جیسے مسائل مستقبل میں پیش نہ آئیں۔ پاکستانی حجاج کرام کے امیگریشن انتظامات پاکستان میں ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سعودی ایئر پورٹس پر وقت کی مزید بچت کی جا سکے۔ دوسرے ممالک کے حج مشن دفاتر کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی دوسرے ممالک کے حجاج کے اخراجات کا سرکاری حج سکیم سے تقابلی جائزہ بھی بنایا جائے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد نے کہا کہ حجاجِ کرام کی رہائش گاہوں پر ان کو میسر سہولیات کی تفصیل آویزاں کی جائے۔ وزارت حجاج کی شکایات اور فیڈ بیک کے طریقہ کار کو مزید بہتر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حجاج ِ کرام کی بہتر خدمت کیلئے وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام دفتر امور حجاج پاکستان جدہ، پاکستان حج میڈیکل مشن، معاونین ، ایئر لائنز، بینک اور دیگر سٹیک ہولڈرز تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اس سے قبل ڈی جی حج جدہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے حج 2018 کے انتظامات کے حوالے سے تمام شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال حج انتظامات جلد شروع کئے تاہم سرکاری و پرائیویٹ کوٹہ کی تقسیم اور شاہین ایئر لائن کے مسائل کی وجہ سے مشکلات رہیں۔ مشاعر میں بعض مکاتب کی ناقص کارکردی کی وجہ سے مؤسسہ جنوب ایشیاء کو انہیں بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔ دورانِ حج 120 حجاج کی اموات ہوئیں جبکہ 15 نئے بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اجلاس کے آخر میں تمام افسران نے وفاقی وزیر اورسیکرٹری مذہبی امور کو اپنی تجاویز و آراء پیش کیں اور حج انتظامات 2019 کی تیاری کو خدمت کی جذبے سے سر انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی ..
شیر افضل مروت کا بیان پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی گھنائونی ..
مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر ..
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی ..
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان ..
تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع ..
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 7مئی تک ملتوی کردی گئی
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارروائی، 24گھنٹوں کے دورا ن پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 20جر ائم پیشہ عناصر ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال