اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںمیئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے چینی شہرنان چنگ کے ڈپٹی میئر لنگ وی ..

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے چینی شہرنان چنگ کے ڈپٹی میئر لنگ وی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز سے چین کے شہرنان چنگ کے ڈپٹی میئر لنگ وی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی ڈپٹی میئر کے ہمراہ وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹر انوائرمنٹ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن/ ایچ آر بھی موجود تھے۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے چینی ڈپٹی میئر کو اسلام آباد کے شہریوںکی طرف سے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ ایم سی آئی کی شکل میں شہر کی ذمہ داری منتخب نمائندوں کو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی اسلام آباد کے شہریوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات بہم پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے شہر نان چنگ کے ڈپٹی میئر کی طرف سے اسلام آباد کے مختلف منصوبوں میں دلچسپی دونوں ممالک کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے چینی ڈپٹی میئر کو بتایا کہ ایم سی آئی اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،کوڑا کرکٹ سے انرجی کے حصول ،اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کے علاوہ چیئر لفٹ اور جدید تفریحی پارک جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں چین اور پاکستان دونوں مل کر ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے چینی ڈپٹی میئر کو دعوت دی کہ وہ دونوں میونسپلٹیز کے درمیان افسران پر مشتمل ورکنگ گروپ بنا کر ان منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں ۔

میئر اسلام آباد نے کہا کہ ایم سی آئی کے وجود میں آنے کے بعد مختلف ممالک کے میونسپل اداروں کے ساتھ رابطے کو بڑھایا گیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف ممالک کے شہروں کو اسلام آباد کے ساتھ ’’جڑواں شہر‘‘ بھی قرار دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی کے مختلف منصوبوں کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر چین کے میونسپل ادارے باہم مل کر مشترکہ اور باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر کام کریں۔

میئر اسلام آباد نے بتایا کہ ایم سی آئی واٹر سپلائی کے بوسیدہ انفراسٹرکچر کی جگہ جدید انفراسٹرکچر کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے جبکہ اسلام آباد کی سٹریٹ لائٹس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پر چین کے میونسپل اداروں کی طرف سے بھر پور تکنیکی معاونت ان منصوبوں کے لیے بھی مفید ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر لنگ وی نے میئر اسلام آباد کی طرف سے مختلف منصوبوں میں اشتراک اور تعاون کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان منصوبوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی بھر پور تعاون کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے متعلقہ شعبوں میںترقی لائی جا سکے۔ ڈپٹی میئر نے میئر اسلام آباد کو چین کے شہر نان چنگ کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں