منی لانڈرنگ کا سرغنہ جدہ سے گرفتار

اسلم مسعود کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 21:03

منی لانڈرنگ کا سرغنہ جدہ سے گرفتار
جدہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ جدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔جعلی اکاونٹس کے سرغنہ اسلم مسعود کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سوعدی عرب موجودگی کے دوران ایک اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے کہ جعلی اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم کو جدہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلم مسعود کو لندن سے جدہ پہنچے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جا چکا ہے جسے بعد میں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کے بعد جعلی اکاونٹس استعمال کرنے والے بھی محتاط ہو چکے ہیں ۔گزشتہ روز کی خبر کے مطابق سینکڑوں اکاونٹس اب تک بند ہو چکے ہیں جبکہ ان سے بھاری رقوم بھی نکلوا لی گئی ہیں۔جعلی اکاونٹس استعمال کرنے والوں نے محتاط ہو کر بینک منتقلیوں کی بجائے کیش رقوم کے تبادلے کو ترجیح دینا شروع کردیا ہے۔ان اکاونٹس کے بند ہونے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات تیز کی جائیں گی اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بڑے بڑے نام بے نقاب ہوں گے جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں