سپریم کورٹ ، اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت وکیل کی علا لت کے با عث ملتوی

منگل 23 اکتوبر 2018 22:41

سپریم کورٹ ، اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت وکیل کی علا لت کے با عث ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت وکیل کی علا لت کے با عث ملتوی کردی ہے ، منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر سابق صدر کے وکیل اختر شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت کے استفسارپر معاون وکیل نے عدالت کوبتایا کہ سابق صدر کے وکیل علا لت کے باعث پیش نہیں ہوسکے اس لئے استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کردی جائے ، جس پر عدالت نے بغیر کسی کاروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ،یادرہے کہ سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست بیس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی لیکن بعد میں ٹرائل کورٹ نے پرویز مشرف کو قتل کے الزام سے بری کردیا تھا۔مقدمہ قتل میں بری ہونے کے باعث سابق صدر نے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی رکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں