سعودی عرب کا 12 ارب ڈالر کا پیکج پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر لے آئے گا

12 ارب ڈالر کا فائد ملنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹھہراو، ڈالر کی قیمت میں کمی سمیت مہنگائی کا زور ٹوٹے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 22:16

سعودی عرب کا 12 ارب ڈالر کا پیکج پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر لے آئے گا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : سعودی عرب کا 12 ارب ڈالر کا پیکج پاکستان کی معیشت کو سہارا دے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹھہراو، ڈالر کی قیمت میں کمی سمیت مہنگائی کا زور ٹوٹے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ تین سالہ معاہدوں پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔ سعودی عرب نے پاکستان میں آئل رئفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

سعودی عرب نے بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی اور بلوچستان حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طےکریں گے۔اس ساری صورتحال کے بعد پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت کو بہت بڑا سہارا مل گیا ہے۔ایک جانب سعودی عرب نے ادھار تیل دینے کا معاہدہ کیا ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ملک میں آئل کی بڑھتی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکا جائے گا۔

اس طرح تیل کی قیمتوں میں ٹھہراو آنے سے روزہ مرہ کی استعمال کی اشیاء میں کمی واقع ہوگی۔دوسری جانب 6 ارب ڈالر کے امدای پیکج اور 3 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ کروانے سے پاکستان کے زر مبادلہ میں بہت بڑا اضافہ ہو گا جس سےنہ صرف ادائیگیوں میں توازن آئے گا بلکہ ڈالر کی قیمت بھی گر جائے جس سے پاکستان کے قرضوں میں اربوں روپے کی کمی واقع ہو گی۔ڈالر کی قیمت کم ہونے سے ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنریز لگانے اور سرمایہ کاری کے اعلانات کے بعد سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار بھی مل سکے گا۔یوں وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں