رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی موسم سرما کے باعث یکم دسمبر سے یکم مارچ تک مؤخر کی جائے گی، یو این ایچ سی آر

پیر 12 نومبر 2018 13:36

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی موسم سرما کے باعث یکم دسمبر سے یکم مارچ تک مؤخر کی جائے گی، یو این ایچ سی آر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاعمل یکم دسمبر سے یکم مارچ تک موسم سرما کے باعث مؤخر کیاجائے گا، اس دوران رجسٹرڈ افغان مہاجرین چاروں صوبوں میں یو این ایچ سی آر کے دفاتر کسی قسم کی مشکلات کے باعث مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو آگاہ کیا ہے کہ موسم سرما کے باعث یکم دسمبر سے یکم مارچ تک تین ماہ کے لئے رجسٹرڈ مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مؤخر کیا جارہا ہے۔

رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس کے حوالے سے یا کسی قسم کی مشکلات کے باعث یو این ایچ سی آر کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ رجسٹرد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل یکم مارچ 2019ء میں دوبارہ شروع کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں