سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا اجلاس کل ہوگا

پیر 12 نومبر 2018 13:36

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا اجلاس کل منگل کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرمین سینیٹر روبینہ خالد کریںگی۔ اجلاس میں کمیٹی کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور چاروں صوبوں میں آئی ٹی بورڈ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں