حیدرآباد ایکسپریس ٹرین کا افتتاح 15نومبر کو ہو گا

پیر 12 نومبر 2018 14:37

حیدرآباد ایکسپریس ٹرین کا افتتاح 15نومبر کو ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) حیدرآباد ایکسپریس ٹرین کا افتتاح 15نومبر کو ہو گا جبکہ سندھ ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے اجراء کی تاریخوں کی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق ٹریک کو بہتربنانا اورپسنجراور فریٹ سیکٹرکو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔جبکہ ٹرینوں میں کیٹرنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

گرین لائن ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لیے کیٹرنگ سروس کو بحال کردیاگیاہے اور باقی دو ٹرینوں تیزگام اور کراچی ایکسپریس میں بھی سہولت فراہم کرنے کے لیے بہت جلد باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیاجائے گا۔ فریٹ سیکٹر میں ٹرینوں کی تعداد میں مزید اضافے کے لیے پی آر ایف ٹی سی کو 2 فریٹ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فریٹ ٹرینیں 10سے 15ہوگئیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔

3 افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے جو 1800 ایکٹرقیمتی زمین کے صحیح استعمال اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی۔ لاہور فیصل آباد تک چلنے والی نان سٹاپ ٹرین کو ملتان تک چلایا جارہاہے جس کے شیڈول کا بہت جلد اعلان کردیاجائے گا۔واضح رھے کے موجودہ حکومت ریلوے کو خساریسے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

جس کے بہتر نتائج بر آمد ہو رہے ہیں۔ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے علاوہ ٹرینوں کی حالت بھی بہتر بنائی جا رہی ہے۔اور نئی ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں۔جبکہ مسافر ٹرینوں کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کی حالت بھی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشد احمد کی انتھک کو ششوں سے ریلوے کے خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے اور عمدہ اور معیاری سروس کی فراہمی کے باعث عوام کا ریلوے پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں