سی پیک کے تحت گوادر میں پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، سی پیک سیکرٹریٹ

پیر 12 نومبر 2018 14:37

سی پیک کے تحت گوادر میں پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، سی پیک سیکرٹریٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبے کے تحت گوادر میں 10 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پراجیکٹ پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر پر کام تیزی سے جاری و ساری ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق یہ منصوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبے کا مقصد گوادر کے بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر مستقبل میں گوادر پورٹ پر روزگار فراہم کرنا ہے۔ حکام نے بتایاکہ مذکورہ منصوبے کے لئے گوادر پورٹ اتھارٹی نے 18ایکڑ اراضی لی ہے۔ اس منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ جنوری 2017ء میں تیار کی گئی اوراس کے منٹس پر چائنہ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی سے 9 اگست 2017ء میں دستخط ہوئے جبکہ اس کا معاہدہ اپریل 2018ء میں ہوا۔

(جاری ہے)

علازہ ازیں اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کو وزارت میری ٹائم افیئرز ، پلاننگ اور ڈویلپمنٹ سپروائز کررہی ہیں اور اس پر تمام خرچ چینی حکومت کی گرانٹ سے ہو رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ گوادر پورٹ سٹی میں وہاں کے رہنے والے عوام بنیادی شراکتدار ہیں اور بندرگاہ کے آپریشنل ہونے اور اس کے انتظام و انصرام اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں شمولیت اس اہم ترقیاتی منصوبے کے بنیادی مقاصد ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں