عدلیہ ملک میں آئین و قانون کی محافظ ہے ،ْ

اس کی بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار

پیر 12 نومبر 2018 16:29

عدلیہ ملک میں آئین و قانون کی محافظ ہے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ ملک میں آئین و قانون کی محافظ ہے اور اس کی بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انصاف کو قائم رکھنے کا وزن کیا ہوتا ہے یہ میں جانتا ہوں، انصاف کی فراہمی کرنا بڑی عزت کی بات ہے، انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری اللہ تعالی کی طرف سے عزت ہے۔

عدلیہ ملک میں آئین و قانون کی محافظ ہے، عدلیہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی شخصیت میں عظیم والد کا عکس تھا، انہوں نے عدلیہ کی خود مختاری اور جمہوریت کے لیے بہت کام کیا، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیاسی معاملات سے بالا تر ہو کر قانون کی حکمرانی کے لیے جدو جہد کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں