پاکستان میں مائیں اپنے شہید سپوتوں پر فخر کرتی ہیں ،ْشہریار آفریدی

ْریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہدا کی فیملیوں کے تمام ضروریات کو سمجھے اور اسے پورا کرے ،ْخطاب پولیس والوں کی افسران تک رسائی کا میکنزم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار ،ْآئی جی اسلام آباد کو فوری بنانے کی ہدایت

پیر 12 نومبر 2018 16:29

پاکستان میں مائیں اپنے شہید سپوتوں پر فخر کرتی ہیں ،ْشہریار آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان میں مائیں فخر کرتی ہیں کے دھرتی ماں پر ان کے سپوت شہید ہوئے۔پولیس لائنز شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ شہید کا درجہ بہت بلند ہوتا ہے، اپنی جان کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پیش کرنا بڑی ہمت کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ایک بلوچستان کی ماں سے ملاقات ہوئی اس کا ایک بیٹا شہید ہوا اس کا کہنا تھا کہ میرے 10 بیٹے بھی ہوتے میں ان کو وطن کے لئے پیش کر دیتی۔انہوںنے کہاکہ ایسا جذبہ صرف پاکستان کی ماؤں کے پاس ہی ہے جبکہ بھارت کے فوجیوں کے ورثاء ان کی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کیوں شہید کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مائیں فخر کرتی ہیں کے دھرتی ماں پر ان کے سپوت شہید ہوئے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ وفاقی پولیس کو ہم نے ایسی عزت دینی ہے جو مثالی بنے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی پولیس کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے اور اس حوالے سے میٹنگز کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس پر ہم الزامات فوری لگا دیتے ہیں لیکن پولیس کی ویلفیئر کی بات تک نہیں کرتے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ پولیس والوں کی افسران تک رسائی کا میکنزم نہ ہونے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اسے فوری بنانے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہدا کی فیملیوں کے تمام ضروریات کو سمجھے اور اسے پورا کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں