چیئرمین سینیٹ نے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کیلئے ڈے کیئر سینٹرز بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

پیر 12 نومبر 2018 16:31

چیئرمین سینیٹ نے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کیلئے ڈے کیئر سینٹرز بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ نے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کے لئے ڈے کیئر سینٹرز بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں بل کی محرک سینیٹر قراة العین مری نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی تحریک کی حمایت کی جس کے بعد چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں