سینیٹ، سرکاری و نجی سکولوں میں تربیت یافتہ طبی عملے کی سہولت کی فراہمی کیلئے تربیت یافتہ طبی عملہ سہولت بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

پیر 12 نومبر 2018 16:31

سینیٹ، سرکاری و نجی سکولوں میں تربیت یافتہ طبی عملے کی سہولت کی فراہمی کیلئے تربیت یافتہ طبی عملہ سہولت بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سرکاری و نجی سکولوں میں تربیت یافتہ طبی عملے کی سہولت کی فراہمی کے لئے تربیت یافتہ طبی عملہ سہولت بل 2018ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران بل کی محرک سینیٹر قراة العین مری نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی اور کہا کہ سرکاری و نجی سکولوں میں تربیت یافتہ طبی عملے کی تعیناتی ضروری ہے تاکہ بچوں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد دی جا سکے۔

قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم اس بل کی مخالفت نہیں کریں گے، سرکاری سکولوں میں تو وزارت تعلیم اس سلسلے میں اقدامات کرے گی تاہم نجی سکول ایسے کسی بھی اقدام کے اخراجات والدین پر ڈال دیں گے اس چیز کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں