سینیٹر مشاہد اللہ نے عمران خان کوایک اوروعدہ یاد دلا دیا

عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہرہفتے ایوان میں آئیں گے اورسوالوں کے جواب دیں گے،لیکن عمران خان ایک بھی بار قومی اسمبلی یا سینیٹ میں جواب دینے نہیں آئے،حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے،آج اسرائیل سے تعلقات کی باتیں کی جا رہی ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کاسینیٹ میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 16:46

سینیٹر مشاہد اللہ نے عمران خان کوایک اوروعدہ یاد دلا دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہد اللہ خان نے عمران خان کووعدہ یاد دلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہرہفتے ایوان میں قوم کوجواب دیں گے، لیکن عمران خان ایک بھی بار قومی اسمبلی یا سینیٹ میں جواب دینے نہیں آئے،حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے، آج اسرائیل سے تعلقات کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے آج سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خود کو عقلمند سمجھتی ہے۔حکومت کا تعلق جنون سے نہیں بلکہ دانش اور عقل سے ہوتا ہے۔ سوال آپ نہیں ہم کریں گے آپ جواب دیں گے۔حکومت کا کام جواب دینا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ابھی زوال شروع ہوگیا ہے۔آج ایوان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے بھکاری ہیں کہ اعلان کرکے جاتے ہیں اب وہاں بھیک مانگنے جائیں گے۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مظاہرہ کرنے والوں سے معاہدہ کرنا پڑا۔ کل تک دھرنے والے ان کے دوست تھے آج دشمن ہیں۔ کہتے ہیں تین روز کے دھرنے سے اربوں کا نقصان ہوگیا۔ تین دن کے حالیہ دھرنے سے150ارب کانقصان ہوا۔ حکومت اس نقصان کو126دن کے دھرنے سے ضرب کیوں نہیں دیتی ؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے یوٹر ن لینے میں ماہر ہیں۔

لیکن بڑی جگہوں پر یوٹرن نہیں چلتا۔عمران خان ہرہفتے ایوان میں قوم کوجواب دے گا۔ لیکن عمران خان ایک بھی بار قومی اسمبلی یا سینیٹ میں جواب دینے نہیں آئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے پوچھیں کہ جہانگیرترین اور علیم خان کی آف شور کمپنیاں ، علیمہ خان کے فلیٹس بات ہی نہیں کرتے۔آسیہ کی بات کریں توجواب نہیں دیتے۔ احتساب ضرور کریں مگرمخصوص لوگوں کا نہ کریں۔

اسرائیل کا طیارہ آ کرچلا گیا۔ پاناما میں 456افراد کا نام آیا، کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری سب کوچورڈاکو قراردیتے ہیں۔ فواد چودھری بازنہیں آئے وہ کل بھی لگے ہوئے تھے اورآج بھی لگے ہوئے ہیں۔ فواد چودھری جیب کتروں سے پیسے وصول کرتے ہیں۔ جہلم سے معلوم کرایا توپتا چلا، جتنے بدمعاش ہیں ان کا ماہانہ اجلاس فواد کے گھر میں ہوتا ہے۔ مشاہداللہ کے اظہارخیال کے دوران حکومتی اراکین نے شورشرابہ کیا جس پر مشاہد اللہ نے کہا کہ ابھی آپ ان کی چھلانگیں دیکھیں گے۔ ان کی شکل دیکھیں یہ مجھے سمجھائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں