وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان کا اعلی سطح اجلاس

وفاق میں سکیورٹی کی بہتری سمیت پولیس کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے، وفاق میں لینڈ مافیا بلکل برداشت نہیں کروں گا،حکومت طبقاتی نظام کو بدلنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم کی آئی جی کو ہدایت اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو اعلی ترین ہونا چاہئے ، عمران خان کی معاون خصوصی کو بھی ہدایات جاری

پیر 12 نومبر 2018 17:47

وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان کا اعلی سطح اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کی صورت حال کی بہتری سمیت پولیس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور اسلام آباد کے مضافات میں زمین ہتھیانا بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا ناجائز قبضہ کرنے والوں کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا جس میں چیف سیکرٹری اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ایس ایس پی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ سمیت وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اسلام آباد کی سکیورٹی صورت حال سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وفاق میں سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے اور پولیس کی کارکردگی کو مؤثر کیا جائے تاکہ دنیا میں پرامن پاکستان کا پیغام جائے اور غیر ملکی سفارتکاروں کا اعتماد بڑھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پولیس لینڈ مافیا کے خلاف تعلیمی اداروں میں آپریشن تیز کریں تاکہ ملک کے مشتقبل کو غلط روش پر چلنے سے پہلے سدباب کیا جا سکے، عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد اور مضافات میں زمینیں ہتھیانا اور ناجائز قبضہ بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسی لوگوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے،کیونکہ بدقسمتی سے یہ ملک میں طبقاتی نظام کا رواج بن چکا ہے، کہ بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت طبقاتی قانون کو بدلنے کیلئے پرعزم ہیں اس کے علاوہ وزیر اعظم نے معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان کے خواب میں سی ڈی اے اسلام آباد میں اپنا کردار ادا کرے اور صفائی کا نظام بہتر بنائے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں