دفتر خارجہ کی ہالینڈ کا سفارتخانہ بند ہونے کی تردید

ہالینڈ کا سفارتخانہ کھلا ہے اورکام کررہا ہے، سفارتخانےکی بندش کی اطلاعات درست نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 18:08

دفتر خارجہ کی ہالینڈ کا سفارتخانہ بند ہونے کی تردید
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) دفتر خارجہ نے پاکستان میں ہالینڈ کا سفارتخانہ بند ہونے کی تردید کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کا سفارتخانہ کھلا ہے اورکام کررہا ہے، سفارتخانےکی بندش کی اطلاعات درست نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے ہالینڈ کے سفارتخانے سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے سفارتخانے کی بندش کی اطلاعات درست نہیں۔ ہالینڈ کا سفارتخانہ کھلا ہے اورکام کررہا ہے۔ دوسری جانب ہالینڈ کے سفارتخانے نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر سفارتخانہ بند ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی۔ پیر کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہالینڈ کے سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کی سفارتخانے نے تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارتخانہ گزشتہ ہفتے تعمیراتی کام کے سبب 2 روز کیلئے بند کیا گیا تھا جو اب کھلا ہو ہے۔ سفارتخانے کے مطابق صرف ویزا جاری کرنے کا عمل روکا گیا ہے۔ واضح رہے اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتحال کوجا نچتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت نے اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیااور ویزوں کے لئے تمام طے شدہ انڑویوز کو بھی تاحکم ثانی منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہالینڈ کی حکومت نے پاکستانی اعلی عدالت کے آسیہ بی بی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا سفارتخانہ کو اسلام آباد میں بند کر دیا اور ویزوں کے لئے ہونے نوالے تمام انٹر ویوز کو بھی تاحکم ثانی منسوخ کر دیا گیاجبکہ نئی ویزوں کی درخواستوں کوی وصولی کو بھی روک دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں