اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی میں ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل کی سہولیات ختم کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

پیر 12 نومبر 2018 21:13

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی میں ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل کی سہولیات ختم کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی میں ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل کی سہولیات ختم کرنے سے متعلق کیس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور ایم ڈی پی ٹی وی سمیت دیگر فریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت 13دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل کی سہولیات پر لگائی جانے والی قدغن کو ختم کیا جائے اور عدالت ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل کی سہولیات بحال کرانے کے احکامات جاری کرے ۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں