سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن مشاہد اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان جھڑپ،

چیئرمین نے مشاہد اللہ خان کے متعدد الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیئے

پیر 12 نومبر 2018 21:47

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن مشاہد اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان جھڑپ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن مشاہد اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اپنی تقریر میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اور نام لئے بغیر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تو تحریک انصاف کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

چیئرمین سینیٹ نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ خان کو بار بار ٹوکا اور ان کے متعدد الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کرا دیئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر نعمان وزیر نے مشاہد اللہ خان کے ذو معنی جملوں پر احتجاج کیا لیکن سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مسلسل اپنی تنقیدی گفتگو جاری رکھی جس پر سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر محسن عزیز اور دیگر حکومتی ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور مشاہد اللہ خان کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے، سینیٹر مشاہداللہ خان کو تقریر جاری رکھنے کا موقع دیا جائے۔ جس پر چیئرمین سینٹ نے مشاہد اللہ خان کو تقریر جاری رکھنے کا کہا اور انہیں کہا کہ وہ چیئر کو مخاطب کر کے بات کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں