قومی احتساب بیورو آزاد و خودمختار ادارہ ہے، کرپشن کرنے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 22:12

قومی احتساب بیورو آزاد و خودمختار ادارہ ہے، کرپشن  کرنے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو آزاد و خودمختار ادارہ ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے، جن لوگوں نے کرپشن کی، قومی خزانے کو لوٹا ، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ان لوگوں سے نہ صرف لوٹی دولت واپس لی جائے بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ اپنے طور پر احتساب کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزارت صحت کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی کو برقرار رکھے گی۔ اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں