پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،یورپی یونین سے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،ترقی ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیںگے، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے،

حکومت آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پر یقین رکھتی ہے اورآزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی، حکومت "نیا پاکستان "کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس سے ملاقات میں گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 23:38

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،یورپی یونین سے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،ترقی ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیںگے، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس نے ملاقات کی ۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین سے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیںگے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے، حکومت آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پرمکمل یقین رکھتی ہے اور ا ٓزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے سہولیتں فراہم کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کی تشکیل سے اطلاعات تک رسائی کاقانون نافذ ہو گیا ،انفارمیشن کمیشن کی تشکیل ایک تاریخی اقدام ہے،شفاف حکمرانی کیلئے اطلاعات تک رسائی ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت "نیا پاکستان "کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے ۔اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے معیشت کی بہتری ، تعلیم ، صحت ، زراعت سمیت ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں بہتری کے اہداف حاصل کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر لوگوں کوسہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنا رہی ہے ۔

وزیر اطلاعات نے فلم اور ثقافت کے شعبے میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے فلم ساز پاکستان کے خوبصورت مناظر کی عکس بندی کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس مو قع پریورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں،ہم باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔یورپی یونین کے سفیر نے کرپشن کے خاتمے،تعلیم، صحت اور سماجی و معاشی ترقی کے مقاصد کو ترجیح دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں