سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس نمٹا دیا

پیر 12 نومبر 2018 23:38

سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس نمٹا دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس نمٹا تے ہوئے قراردیا ہے کہ نندی پور منصوبے کے ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ کو لاہور میں کی جائے گی۔ پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نندی پور منصوبے سے متعلق ریفرنس دائر ہو چکاہے، اب فیصلہ ٹرائل کورٹ میں کیا جائے گا، اس لئے یہاں کیس چلانے کی ضرورت نہیں رہی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹرجنرل نیب نے کہاکہ پراجیکٹ کی تاخیر پر ریفرنس دائر کردیا گیا ہے تاہم کیس کے دیگر حصوں پر بدستور تحقیقات جاری ہیں، جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ تحقیقات سے سپریم کورٹ کاکوئی واسطہ نہیں،نیب اپنی تحقیقات جاری رکھے، دوسری جانب خواجہ آصف کی درخواست پر تو کارروائی کی جاچکی ہے اس لئے ہم کیس نمٹا رہے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے کیس نمٹادیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں