پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،یورپی یونین سے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں ،ْوزیراطلاعات
،ترقی ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیںگے، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے،حکومت آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پر یقین رکھتی ہے اورآزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی، حکومت "نیا پاکستان "کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس سے ملاقات میں گفتگو
پیر 12 نومبر 2018 23:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کی تشکیل سے اطلاعات تک رسائی کاقانون نافذ ہو گیا ،انفارمیشن کمیشن کی تشکیل ایک تاریخی اقدام ہے،شفاف حکمرانی کیلئے اطلاعات تک رسائی ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت ’’نیا پاکستان ‘‘کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے ۔اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے معیشت کی بہتری ، تعلیم ، صحت ، زراعت سمیت ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں بہتری کے اہداف حاصل کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر لوگوں کوسہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنا رہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے فلم اور ثقافت کے شعبے میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے فلم ساز پاکستان کے خوبصورت مناظر کی عکس بندی کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس مو قع پریورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں،ہم باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔یورپی یونین کے سفیر نے کرپشن کے خاتمے،تعلیم، صحت اور سماجی و معاشی ترقی کے مقاصد کو ترجیح دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سراہا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو