جہانگیر ترین ہمارے بندے توڑتے ہیں

مسلم لیگ ق کے رہنما کامل آغا نے جہانگیر ترین پر الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 نومبر 2018 12:05

جہانگیر ترین ہمارے بندے توڑتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2018ء) : مسلم لیگ ق کے رہنما کامل آغا نے جہانگیر ترین پر بندے توڑنے کا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامل آغا کا کہنا تھا کہ ہمیں جہانگیر ترین سے شکوہ ہے کہ وہ ہمارے بندے توڑتے ہیں، اگر شکوہ نہ کیا جائے تو ہھر سازش ہوتی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران کامل آغا نے کہا کہ شکوہ کرنے میں غرض یہی ہوتی ہے کہ معاملہ حل ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف میں اتحاد قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ اب ہم ان سے شکوہ اسی لیے کر رہے ہیں تاکہ معاملہ حل ہو جائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور اس ملاقات کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میوٹ نہیں تھی جس کی وجہ سے ملاقات میں ہوئی تمام باتیں بھی لیک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

منظر عام پر آنے والی ویڈیو پر کئی تبصرے کیے گئے جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی جانب سے بغاوت کیے جانے کی قیاس آرائیوں پر معروف و سینئر صحافی حامد میر نےنے کہا تھا کہ ق لیگ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خوش نہیں ہے۔ لیکن دراصل مسئلہ مسلم لیگ ق کو نہیں بلکہ جہانگیر ترین کو ہے۔

جہانگیر ترین اب تک وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعلٰی کے طور پر قبول نہیں کر سکے۔ جب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلٰی پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، تب یہ خبر جہانگیر ترین کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوئی تھی۔ جہانگیر ترین اس سے قبل عثمان بزدار کو جانتے تک نہیں تھے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور کے مابین کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

دونوں رہنما ایک ہی پیج پر ہیں۔ تاہم چونکہ پاکستان تحریک انصاف میں چودھری سرور کا گروپ شاہ محمود قریشی کے گروپ کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے جہانگیر ترین اس بات سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ اور اسی لیے پنجاب میں عثمان بزدار یا چودھری سرور کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے پیچھے ق لیگ نہیں بلکہ جہانگیر ترین کا ہی ہاتھ ہے۔ جہانگیر ترین اور ان کے ساتھی علیم خان وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے، جبکہ چودھری سرور بھی ان کے لیے زیادہ قابل قبول نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں