وزیراعظم عمران خان کا ایک اور شاندار فیصلہ

حکومت کا غذائی کمی کا شکار بچوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 12:37

وزیراعظم عمران خان کا ایک اور شاندار فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر 2018ء) حکومت نے غذائی کمی کا شکار بچوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔جب کہ پروگرام کا نام وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام ہو گا۔اس پروگرام کے تحت غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے خصوصی اقدمات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا تھا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبہ بالخصوص غذائی کمی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمر 30 سال تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی حاصل جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی کمی پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور غذائی کمی کی وجہ سے پاکستان کا ہر سال 3 فیصد جی ڈی پی ضائع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے پاپولیشن اور غذائی کمی کے حوالہ سے دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات کی پیشکش کی۔

میٹنگ کے دوران طے کیا گیا کہ پالیسی سازوں کی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس 2019ء میں بلائی جائے گی۔ اس حوالہ سے وفاقی اور صوبائی شراکت داروں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا اور صحت مند زندگی کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبہ بالخصوص غذائی کمی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ اس کے بغیر ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔اور اب حکومت نے غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام رکھا گیا ہے جب کہ اس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں