پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ بنے گا. مراد سعید

ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 نومبر 2018 13:18

پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ بنے گا. مراد سعید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 نومبر۔2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا‘ پاکستان پوسٹ کا عملہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کی دہلیز پر پہنچائے گا. تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ تقریباً 10 ارب سالانہ خسارے میں جا رہا ہے‘ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے، پوسٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے. مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا، الیکٹرونک منی آرڈر ایک بہترین سہولت ہے‘پاکستان پوسٹ کا عملہ گھر کی دہلیز پر منی آرڈر پہنچائے گا.

انہوں نے کہا کہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی‘ ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں. وزیر مملکت نے کہا کہ پوسٹل سروسز کو جدت کی نئی راہوں پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان بھر کے ڈاک خانوں کا معیار تبدیل کریں گے‘ 13 ہزار ڈاک خانوں کو جدید ترین پوسٹل سروسز کا مرکز بنائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں‘ جلد ہی پاکستان پوسٹ کا ملکی معیشت میں بڑا حصہ ہوگا۔ منصوبوں سے پوسٹل سروسز کا 12 ارب روپے کا خسارہ ختم ہوگا. خیال رہے کہ مذکورہ پوسٹل سروس وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے‘ ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کے تحت شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویز صرف ایک دن میں حاصل کرسکیں گے، دن 1 بجے سے پہلے بھیجا گیا سامان رات 12 بجے سے پہلے وصول ہوگا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں