مریم بی بی اور میاں صاحب خاموش ہیں سوال تو اٹھیں گے

حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں،اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے،احتساب ہونا چاہئیے لیکن بلا تفریق ہونا چاہئیے، بے نامی اکاؤنٹس کو پیپلز پارٹی کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 14:08

مریم بی بی اور میاں صاحب خاموش ہیں سوال تو اٹھیں گے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں،اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے،احتساب ہونا چاہئیے لیکن بلا تفریق ہونا چاہئیے، نے نامی اکاؤنٹس کو پیپلز پارٹی کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف گرفتار اور میاں صاحب خاموش ہوگئے ہیں۔

نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو پوری ن لیگ سڑکوں پر تھی۔قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہیں ہم ملک میں کوئی تلخی نہیں چاہتے ،یہ حکومت چلنی چاہیے۔مریم بی بی اور میاں صاحب خاموش ہوگئے ہیں سوال تو اٹھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی چاہتی ہے کہ احتساب ہو مگر بلاتفریق ہونا چاہیے۔

سابق صدر آصف علی زرداری پر ماضی میں بھی کیسز بنتے رہے ہیں۔آصف علی زرداری خود کیس لڑتے رہے ہیں اور بری بھی ہوتے رہے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ وزیر اعظم کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو فراہم کریں۔۔ہم تلخی نہیں بنانا چاہتے پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے جعلی اکاؤنٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ پانچ ہزار بے نامی اکاؤنٹس پکڑے گئے۔

جعلی اکاؤنٹس کو پیپلز پارٹی کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔ہم کہتے ہیں کہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔جعلی بینک اکاؤنٹس کو پیپلز پارٹی سے جوڑنے پر احتجاج کرتے ہیں۔خیال رہے اب تک کئی  نامی اکاؤنٹس پکڑے جا چکے ہیں جن میں کروڑوں کے حساب سے پیسے موجود ہوتے ہیں۔جب کہ جس کے نام پر اکاؤنٹ ہوتا ہے وہ اس سے بلکل لا علم ہوتا ہے۔ان اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر پیپلز پارٹی سے جوڑا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں