پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،سید علی زید ی

منگل 13 نومبر 2018 16:43

پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،سید علی زید ی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک ایکدوسرے کے ساتھ عسکری ، معاشی اور ثقافتی شعبوںمیں تعاون کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر برائے میری ٹا ئمز سید علی زید ی نے پولینڈ کے قومی دن پر کیا ۔ گزشتہ روز پولینڈ کے سفارت خانے نے آزاری کی 100ویں سالگر ہ پر تقریب کا انعقاد کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید علی زید ی نے کہا کہ پولینڈ اور پاکستان کے مابین دوطرفہ گہرا تعلق ہے ، پاکستان اور پولینڈ عسکری ، معاشی اور سیاسی بنیادوں پر ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان پولینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں کو تعاون کوفروغ دینا چاہتی ہے۔ علی زیدی نے پولینڈ کے سفیر کی اردو کی تقریر سن پر خوشی کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ وہ پولش زبان نہیں بول سکتے تاہم انہیں پولینڈ کے سفیر کی اردو سن کربہت خوشی ہوئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکی نے کہا کہ پولینڈ کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات موجود ہیں، پولینڈ پاکستان کے ساتھ عسکری شعبے میں تعاون کررہا ہے، پاکستانی مصنوعات یورپی ممالک میں بہت مقبول ہیں۔

پولینڈ کے سفیر نے پاکستانی کاٹن، سرجیکل سامان ، کھیلو ں کا سامان اور دیگر اہم مصنوعات کی تعریف کی۔انہوںنے کہا کہ پولینڈ تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہا ہے ۔ آزادی کی سوسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ پولینڈ پاکستا ن کے ساتھ باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں ، پارلیمنٹرین، غیر سرکاری تنظیموںکے نمائندوں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں