دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے پاسپورٹ کو قرار ،

190ملکوں میں بغیرویزا سفر کی سہولت دستیاب دوسرے نمبر پر سنگاپور ، تیسرے پر جرمنی، سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر موجود

منگل 13 نومبر 2018 16:50

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے پاسپورٹ کو قرار ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے پاسپورٹ کو قراردیا گیا ہے جس پر190ملکوں میں بغیرویزا سفر کی سہولت دستیاب ہی. حال ہی میں شائع نئی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے تحت دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے شہریوں کے پاس ہی. رواں ماہ کے اوائل میں جاپان کے شہریوں کو میانمار تک ویزا کے بغیر رسائی کا حق مل گیا جس کی بدولت ان کے شہری 190 ملکوں میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جس کے شہریوں کو 189 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے جبکہ دنیا کا تیسرا طاقتور ترین پاسپورت جرمنی کا ہے جس کے شہری 188ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں.

ازبکستان نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو فرانس کے شہریوں کے ویزا پر عائد شرائط کو ختم کردیا تھا جس کے بعد اب فرانس اس فہرست میں چوتھے جبکہ پانچویں پوزیشن پر جنوبی کوریا موجود ہے۔

(جاری ہے)

امریکا اور برطانیہ کے شہریوں کو 186ملکوں تک سفر کے دوران یہ سہولت میسر ہے جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر ہیں جہاں 2015 میں ان دونوں ملکوں کے شہریوں کا پاسپورٹ سب سے طاقتور تصور کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ عرصے میں نئی حدود متعارف نہ ہونے کے سبب دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ جلد یہ اعزاز حاصل کرنا مشکل نظر آتا ہی.

رواں سال ستمبر میں تائیوان نے روس کے شہریوں کو ویزا کی پابندی سے استثنی دیا لیکن اس کے باوجود وہ درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہے اور فہرست میں 47ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ دہائی کے دوران سب سے زیادہ ترقی متحدہ عرب امارات نے کی ہے جو 2006 میں اس فہرست میں 62ویں نمبر پر موجود تھا لیکن اب اس کا 21واں نمبر پر ہی. سینٹ لوشیا اور میانمار تک رسائی ملنے کے باوجود حیران کن طور پر چین اس فہرست میں 71ویں نمبر پر موجود ہے، لیکن 2017 سے اب تک 14درجے ترقی بھی کی ہی.

اس کے برعکس جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں جن کو صرف 30 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے، جبکہ صومالیہ اور شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 32 ملکوں میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی ان میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا کے سب سے کم ملک میں یہ سہولت میسر ہے اور سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر موجود ہے کیونکہ اسے صرف 33 ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ویزا دستیاب ہوتا ہی.

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان 104ویں نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہریوں کو دنیا کے 193مقامات تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہوتا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں