چیئرمین نادرا تقرری معاملہ،

عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرلے،مزید سماعت27 نومبر تک ملتوی

منگل 13 نومبر 2018 16:57

چیئرمین نادرا تقرری معاملہ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین نادرا تقرری کا معاملہ کیس کی سماعت جسٹس عامرفاروق نے کی،سندھ اور لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں یکجا کردی گئی،تمام درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کرے گا،درخواست گزار کے وکیل حافظ عرفات جبکہ نادرا کی طرف سے وکیل افغان کریم کنڈی پیش ہوئے،جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ کیا فریقین کی جانب سے جواب جمع ہوگئے ہیں تو وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ابھی کچھ جمع نہیں ہوا،حافظ عرفات نے عدالت کو بتایا کہ آج نادرا کی جانب سے کاپی دی گئی، آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا۔

(جاری ہے)

نادرا کے وکیل افغان کریم کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ تین تاریخوں سے درخواست گزار وکلاء نہیں آرہے،معاملے کو جان بوجھ کر التواء میں ڈالا جارہا ہے،چیئرمین نادرا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے لئے ان کی تقرری کی گئی ،انہیں آسان ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں۔سماعت27نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں