وزیراعظم عمران خان کی پسماندہ طبقات کو غربت کی دلدل سے نکالنے کی پالیسی سے ملکی معیشت کی بحالی میں مددملے گی

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی اقتصادی سرگرمیوں سے لوگوں کا معیارزندگی بہترہوگا سی پیک کے منصوبوں سے پیداہونے والی اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں لوگوں کا معیارزندگی بہترہوجائیگا، چینی اخبار

منگل نومبر 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشرے کے ناداراورپسماندہ طبقات کو غربت کی دلدل سے نکالنے کی پالیسی سے ملکی معیشت کی بحالی میں مدد ملیگی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پیداہونے والی اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں لوگوں کا معیارزندگی بہترہوجائیگا ۔ یہ بات چین کے معروف اخبار’’گلوبل ٹایمز‘‘ میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں کہی گئی ہے۔

آرٹیکل میں کہا گیاہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کئی بارشہریوں کو غربت سے نکالنے کیلئے ایک بڑی غربت مٹائو مہم شروع کرنے کی خواہش کا اظہارکیاہے ۔ بعض مبصرین نے خدشہ ظاہرکیاہیکہ اس طرح کے پیکج کے نتیجے میں ملک کی معاشی مشکلات بڑھ جائیگی تاہم یہ خدشات درست نہیں کیونکہ اگر اس پرعمل کیا گیا تو اس کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی بحالی ممکن ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

آرٹیکل میں میں کہا گیاہے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے سلسلے میں پاکستان اورچین کے درمیان تعاون کی وسیع تراستعدادکارموجود ہے۔حالیہ عشروں میں چین نے اپنے 800 ملین شہریوں کو غربت سے نکال کراقتصادی معجزہ دکھایا ، وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں بارہا کہاکہ پاکستان اپنے شہریوں کوغربت کی دلدل سے نکالنے کیلئے چینی ماڈل کی پیروی کریں گا۔

بنیادی ڈھانچے کی تعمیر غربت مٹاومہم میں اہم کرداراداکرسکتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں پرپیش رفت ہورہی ہے ۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں دونوں ممالک مزید کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت منصوبوں سے زیادہ سے زیاداستفادہ کرنے اورکم آمدنی والے افراد کو روزگار کی فراہمی کے مواقع پیداکرنا اہمیت کا حامل ہے۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ چین سی پیک سے متعلق صنعتوں سے وابستہ پاکستانی افرادی قوت کو ہنر کی منتقلی اوران کی پیداواریت بڑھانے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس اقدام سے پاکستان محنت کشوں کی پیداواری استعداد بڑھانے اوراقتصادی مسابقت میں بہتری کی راہ پر گامزن ہوگا۔آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ چین نے تخفیف غربت اوراقتصادی ترقی کیلئے اپنا راستہ اختیارکیا اور چین پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک میں اسی ماڈل کی پیروی کررہاہے۔

آرٹیکل کے مطابق ایسے وقت میں، جب پاکستان غربت کے خاتمے کے پروگرام پراپنی توجہ مرکوز کررہاہے، دونوں ممالک مشترکہ دلچسپی اوراستفادے کے موضوعات کو زیربحث لائیں گے جس سے دونوں ممالک کے مابین رابطوں میں مزیدوسعت آئیگی جبکہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments