سپریم کورٹ میں محکمہ اوقاف اراضی کیس، نوازشریف کا مئوقف مسترد

نوازشریف ذاتی حیثیت میں4 دسمبرکو طلب، کیا آپ جواب فائل کرنے سے پہلے نواز شریف سے ملے؟ چیف جسٹس کا وکیل سے استفسار، جی دو بار ملا ہوں، سمری پر نوازشریف کے دستخط نہیں ہیں، وکیل نوازشریف، آپ انکار کرکے نوازشریف کا سیاسی کیریئر تباہ کررہے ہیں، مجھے پتا ہے اس شریف آدمی کو پتا بھی نہیں ہو گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 نومبر 2018 17:33

سپریم کورٹ میں محکمہ اوقاف اراضی کیس، نوازشریف کا مئوقف مسترد
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف اراضی کیس میں نوازشریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،نوازشریف 4 دسمبر کوپیش ہوکر مئوقف دیں، نوازشریف کا مئوقف بھی مسترد کردیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب فائل کرنے سے پہلے نواز شریف سے ملے؟ مجھے پتا ہے اس شریف آدمی کو پتا بھی نہیں ہو گا،آپ انکار کرکے نوازشریف کا سیاسی کیریئر تباہ کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں آج محکمہ اوقاف کی اراضی کیس اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے محکمہ اوقاف اراضی کیس میں نوازشریف کا مئوقف مسترد کردیا ہے۔ وکیل نوازشریف نے کہا کہ سمری اور ریکارڈ پر نوازشریف کے دستخط نہیں ہیں۔ ڈی نوٹیفکیشن کی سمری نواز شریف نے دستخط نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ جواب فائل کرنے سے پہلے نواز شریف سے ملے؟ نواز شریف کے وکیل نے جواب میں کہا کہ دو بار ملا ہوں۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے استفسار کیا کہ آپ کو اندازہ ہے آپ کس قسم کا جواب دے رہے ہیں؟ آپ نے3 بار وزیر اعظم رہنے والے محترم سے متعلق عدالت میں یہ موقف دیا ہے۔ مجھے پتا ہے اس شریف آدمی کو پتا بھی نہیں ہو گا۔ ایک آدمی کیطرف سے آپ نے ایسا مئوقف لے لیا ان کا سارا سیاسی کیریئرداؤ پر لگا دیا ہے۔ آپ انکار کرکے نوازشریف کا سیاسی کیریئر تباہ کررہے ہیں۔

کیس کی فائل میں سمری لگی ہوئی ہے جس پرنواز شریف کے دستخط موجود ہیں۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ پھر سارے کا سارا فراڈ ہوا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ پاک پتن دربارکی زمین کا نوٹی فکیشن نواز شریف نے 1985میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب واپس لیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف اراضی کیس میں نوازشریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،نوازشریف 4 دسمبر کوپیش ہوکر مئوقف دیں، نوازشریف کا مئوقف بھی مسترد کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں