وزیراعظم کی اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری

اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 نومبر 2018 17:58

وزیراعظم کی اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے سے متعلقہ امور اور وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزارت دفاعی پیداوارکے امور پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سیکریٹری دفاعی پیداوار نے وزارت دفاعی پیدوار اور اس سے منسلک اداروں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وزارت دفاعی پیداواراوراس سے منسلک اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دفاعی ضروریات پوراکرنے میں دفاعی پیداوارکی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ وزارتِ دفاعی پیداوارکی مختلف سرگرمیوں میں نجی شعبے کوشامل کرنے پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت وزارت دفاعی پیداوارکی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں ہرممکنہ تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں