آسیہ بی بی پاکستانی شہری ،حکومت اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ فراہم کرتی ہے،شاہ محمودقریشی

منگل نومبر 21:51

آسیہ بی بی پاکستانی شہری ،حکومت اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ فراہم ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور حکومت اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ انہوںنے ان خیالات کے اظہار کینیڈین ہم منصف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کینڈین وزیر خارجہ کرسٹینا الیگزینڈر ا فری لینڈ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

کینڈین ہم منصب نے آسیہ بی بی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی اعلی عدالت نے آسیہ بی بی کی رہائی کے حوالے سے بہت دلیرانہ فیصلہ سنایا ہے ۔انہوںنے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی بھی تعریف کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور حکومت اپنے شہریوںکے معاملے میں غافل نہیں ۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کا حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہم اپنی عدالتوں کے فیصلوں کو احترام کرتے ہیں ۔ آسیہ بی بی کے حوالے سے حکومت عدالتی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں امن وامان کو قائم کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار کررہے ہیں۔ شمیم محمود

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments