پیپلزپارٹی کی پولیس آفیسر طاہر خان داوڑکے قتل کی مذمت

ایک پولیس آفیسر کا پاکستان کے دارالحکومت سے لا پتہ انتہائی تشویشناک بات ہے،ترجمان بلاول بھٹو

منگل نومبر 23:40

پیپلزپارٹی کی پولیس آفیسر طاہر خان داوڑکے قتل کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پولیس آفیسر طاہر خان داوڑکے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر داوڑ ایک انتہائی دلیر پولیس آفیسر اور دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔ ان کا وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ہونا لمحہ فکرہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ ایک پولیس آفیسر کا پاکستان کے دارالحکومت سے لا پتہ ہونا اور افغانستان سے ان کی لاش آنا انتہائی تشویشناک بات ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سوال کیا کہ خراسان کیسے ایک پولیس آفیسر کو اسلام آباد سے اغوا کرکے سرحد پار افغانستان لے جا سکتے ہیں اغوا کرنے والوں کا کیوں سراغ نہیں لگایا گیا اور انہوں نے مغوی کو افغانستان لے جا کر قتل کر دیا۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ واقعہ سکیورٹی کے پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔ حکومت پاکستان اور وزارت داخلہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا کہ یہ واقعہ کیسے ہوا انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نے ہمارے ملک کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ایسے واقعات ہماری بہادر پولیس کا مورال بھی گرا دیتے ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزارت داخلہ کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments