وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پی ایس ڈی پی کے تحت پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 79 کروڑ روپے جاری کر دیئے

بدھ 14 نومبر 2018 13:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب 79 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 7 ارب 3 کروڑ60 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سنٹر فار رورل اکانومی کے لئے 8 کروڑ، سی پیک کے تحت سنٹر فار ایکسی لینس کے لئے 6 کروڑ 20لاکھ، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 4 کروڑ، ویژن 2025ء کے تحت کلسٹر ڈویلپمنٹ کی بنیاد پر زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے ایک کروڑ 41 لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 4 کروڑ، ریسرچ، فزیبیلیٹی، سٹڈیز اور ورکشاپس کے لئے 80 لاکھ، ویژن 2025کے تحت سپورٹ اور مانیٹرنگ کے لئے 4 کروڑ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے ضمن میں زمین کی خریداری کے لئے ایک ارب 38 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں