الیکشن کمیشن نے گریڈ 18 سے 21 کے 102 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

دو افسران کو گریڈ 21 اور 3 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ،ْنوٹیفکیشن جاری

بدھ 14 نومبر 2018 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے گریڈ 18 سے 21 کے 102 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، دو افسران کو گریڈ 21 اور 3 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق نیاز احمد بلوچ کو گریڈ 21 میں ترقی دیکر الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیا گیا، الیکشن کمشنر سندھ یوسف خان خٹک کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر اسی عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ 20 میں ترقی پانے والے جاوید رحمت خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد،سعید گل جوائنٹ الیکشن کمشنرپنجاب اور شمشاد خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شریف اللہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد اور محمد جاوید خان کو جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں