اسلام آباد ،ْایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ،ْ مسافرسے 3 کلوسے زائد چرس برآمد

بدھ 14 نومبر 2018 14:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء)ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے 3 کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف (ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس) نے قطرجانے والے مسافرنواب جان سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم نواب جان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جس نے چرس ہارمونیم کے اندرچھپا رکھی تھی، ملزم کو پوچھ گچھ کیلئے کنٹرول فوم منتقل کردیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں