سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 14 نومبر 2018 15:52

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی اجلاس کی صدرات کریں گے اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو گوادر کے ماسٹر پلان کے حوالے سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ اجلاس کو مالی سال2018-19 ء کے دوران قبائلی علاقہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے فنڈز کے اجراء اور اب تک جاری ہونے والی رقوم کے حوالے سے کمیٹی کے ممبران کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں