دانیال عزیز نے اپنی انفرادی کورٹ اپیل واپس لے لی ،ْ پانچ سالہ نااہلی برقرار

بعض اوقات خاموشی سب سے اونچی آواز ہوتی ہے ،ْدانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 15:55

دانیال عزیز نے اپنی انفرادی کورٹ اپیل واپس لے لی ،ْ پانچ سالہ نااہلی برقرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر دانیال عزیز نے اپنی انفرادی کورٹ اپیل واپس لے لی جس کے بعد پانچ سالہ نااہلی برقرار رکھی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نی28 جون کو سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پانچ برس کیلئے نااہل ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے نجی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ اور اس کے ججز کی تضحیک کی تھی جس کے وہ مرتکب پائے گئے ۔ عدالت نے آئین کی شق 63 ون جی کے تحت انھیں نااہل قرار دیدیا تھا۔انہوں نے توہین عدالت کی کارروائی کے دوران صحت جرم سے انکار کیا تھا۔دانیال عزیز نے اپنی انفرادی کورٹ اپیل واپس لے لی۔ان کے وکیل نے سماعت کے شروع میں روسٹرم پرآ کرکہا اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرنا تھی۔بعد ازاں دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بعض اوقات خاموشی سب سے اونچی آواز ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں