سرکاری سطح پر ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل یا لاش کی تصدیق نہیں ہوئی ،ْ وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین

بدھ 14 نومبر 2018 17:56

سرکاری سطح پر ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل یا لاش کی تصدیق نہیں ہوئی ،ْ وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے سینٹ کو بتایاہے کہ سرکاری سطح پر ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل یا لاش کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینٹ اجلاس کے دور ان وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کے حوالے سے خبروں کی ابھی ہم تصدیق نہیں کر سکتے ۔ چوہدری فوادحسین نے کہاکہ سرکاری سطح پر قتل یا لاش کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ جیسے ہی ہمیں کنفرم ہوگا بتا دیا جائے۔ چیئر مین سینٹ نے ہدایت کی کہ جلال آباد قونصلیٹ سے رپورٹ منگوا کر ایوان کو بتائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں