بوتلوں میں بند پانی صاف نہیں ہے، چھ ماہ کے اندر اس کا حل نکالا جائے گا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی

بدھ 14 نومبر 2018 18:29

بوتلوں میں بند پانی صاف نہیں ہے، چھ ماہ کے اندر اس کا حل نکالا جائے گا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بوتلوں میں بند پانی صاف نہیں ہے، چھ ماہ کے اندر اس کا حل نکالا جائے گا۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے بتایا کہ پورے پاکستان میں 24 لیب بنائی گئی تھیں جو کافی عرصے سے بند پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی قومی معیار کی لیبارٹری آئی ایس او 17025 سند یافتہ لیبارٹری ہے، ٹیکنیکل لوگوں کو ہٹا کر نارمل لوگوں کو رکھا گیا، اس معاملے کو حل کیا جائے گا، مجھے چھ مہینے دیدیں، بوتل میں بند پانی صاف نہیں ہے، اس معاملے کا حل نکالیں گے، بلوچستان میں بھی پانی کا معیار جانچنے والی لیبارٹری بنائی جائے گی، ملک بھر میں پینے کے محفوظ پانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں