اوورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے’’نیا پاکستان کالنگ‘‘کے نام سے ویب پورٹل کا افتتاح

بدھ 14 نومبر 2018 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کا ملک کو معاشی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تیارکردہ سو روزہ ترقیاتی ایجنڈے کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور وزارت سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے آن لائن ویب پورٹل کا افتتاح کیا جس کے ذریعے سمندرپارپاکستانی خود کو رجسٹرکرواکے اپنی تکنیکی مہارتوں کے باعث ملکی ترقی میں بھر پور حصہ لے سکیں گے۔

اس موقعہ پر وزیر اعظم کے معاون خصو صی بر ائے اوورسیز پاکستانیز سیدذوالفقار بخار ی نے اوورسیز پاکستانیوںسے اپیل کی کہ و ہ آئیں اور ’’نئے پاکستان‘‘ کی تعمیر میں اہم کردار اداکریں ۔ ان کا کہنا تھا کے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی اس کاوش کی بدولت سمندر پارپاکستانیوں کواپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر ہوگا۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیز اوپی ایف کی ویب سائیٹ www.opf.org.pk کے ذریعے اس ویب پورٹل پر رجسٹر ہوسکیں گے جس کے بعد ان کی تکنیکی مہارتوں کے پیش نظر انہیںوفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں اور کمیشنزمیں بطور ممبر ز شامل کیا جائے گا۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے مینجنگ ڈ ائر یکٹر او پی ایف ڈ اکٹر عامر شیخ کا کہنا تھا کہ ’’نیا پاکستان کالنگ‘‘ ویب پورٹل تمام رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ تفصیلات کا ایک ڈیٹا بیس ہوگا جس کی بدولت تمام متعلقہ ادارے اوورسیز پاکستانیوں کی تجرباتی مہارتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اپنے بیرون ملک مقیم شہریوں سے خدمات حاصل کرتے ہوئے بھر پور معاشی واقتصادی ترقی حاصل کی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیز کو اپنے ملک کاایک اہم اثاثہ سمجھتی ہے جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مستفید ہوکر ہمارا ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں