شیریں مزاری سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن سید افتخار حسین نقوی کی ملاقات ،ْدرپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا

موجودہ حکومت خواتین کے حقوق اور خاص طور پر میراث میں خواتین کے حقوق کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی ،ْوفاقی وزیر

بدھ 14 نومبر 2018 20:22

شیریں مزاری سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن سید افتخار حسین نقوی کی ملاقات ،ْدرپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے بدھ کے روز اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ افتخار نقوی نے وفاقی وزیر کو میراث میں خواتین کو ان کے دینی اور قانونی حق سے محروم رکھنے کے رحجان اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیااور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے اور اس ضمن میں اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق اور خاص طور پر میراث میں خواتین کے حقوق کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم ای) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں قدرتی اور دیگر ممکنہ آفات کے امکانات اور تدابیر کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے ممکنہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور اس حوالے سے انسانی حقوق کے تناظر میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دینے سے متعلق توجہ دلائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں